جموں، 16 نومبر : جموں و کشمیر 18 سے 21 نومبر تک مولانا آزاد اسٹیڈیم میں چار روزہ قومی ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
جموں و کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری فاروق سالرو نے ہفتہ کو بتایا کہ مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں چوتھی 35ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ 18 سے 21 نومبر تک یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیر کھیل ستیش شرما چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے، سالرو نے مزید کہا کہ پورے ملک سے مردوں کے زمرے میں 36 اور خواتین کے زمرے میں 22 ٹیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم نے پارٹنر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر قیام و طعام کے تمام انتظامات کیے ہیں۔”
جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی ٹیم اس وقت مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دس روزہ کوچنگ کیمپ سے گزر رہی ہے۔
صدر بی کے ٹیکو نے کہا کہ میزبان ہونے کے ناطے جموں و کشمیر اس تقریب کو کامیاب بنائے گا۔
یو این آئی۔
0