0

قومی یوم سیاحت: منوج سنہا کی سیاحوں کو جموں و کشمیر آنے کی دعوت

سری نگر، 25 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی یوم سیاحت کے موقع پر سیاحوں کو جموں وکشمیر کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے یہاں آنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جنت میں خوش آمدید! قومی یوم سیاحت پر میں سیاحوں اور کھوج کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر آکر یہاں کی قدرتی خوبصورتی، بہترین کھانوں، متحرک ثقافت اور غیر معمولی آف بیٹ سیاحتی مقامات اور تاریخ سے لطف اندوز ہوجائیں’۔
بتادیں کہ ملک میں 25 جنوری کو قومی یوم سیاحت کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو سیاحت کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جاسکے۔
جموں و کشمیر اپنے منفرد قدرتی حسن و جمال کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش ہے۔
سال 2023 کے دوران ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران زائد از 2 کروڑ سیاح جموں وکشمیر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں