0

لداخ چناو میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جیت پر جشن کا ماحول

سرینگر 8 اکتوبر;یو پی آئی ;نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کرگل انتخابات میں این سی اور کانگریس کو ملی جیت پر لداخ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ لداخ کے لوگوں نے واضح کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے فیصلوں سے ناخوش ہیں ۔ یو پی آئی کے مطابق ہل ڈیلوپمنٹ کونسل کے انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ملی جیٹ پر این سی سرپرست فاروق عبداللہ نے کہاکہ لداخ کے لوگوں نے سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کرگل نے لوگوں نے بتایا کہ وہ سیکولر ہیں اور ان پر جو فیصلے تھونپے گئے وہ اس کے حق میں نہیں ۔ دریں اثنا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ لداخ کے لوگوں نے این سی اور کانگریس کے حق میں ووٹ دے کر سیکولر اتحاد کو مضبوط کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019کے بعد لداخ میں اس نوعیت کا پہلا چناو ہے جس میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے امیدواروں نے کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں