0

لداخ کے لیہہ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر،3 جولائی : لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے لیہہ میں بدھ کی صبح 8 بجکر 12 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں