0

لیفٹنٹ گورنرنے کیاسری نگر کے رائل اسپرنگس گالف کورس میں انٹر یونٹ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح

سری نگر:۸۱، ستمبر: جے کے این ایس : جموں وکشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکی صبحONGC کے زیر اہتمام 44ویںPSPB انٹر یونٹ گالف ٹورنامنٹ کاسری نگر کے رائل اسپرنگس گالف کورس میں افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ میں تمام گالفرز کو جموں کشمیر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔جے کے این ایس کے مطابق اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ امسال جموں وکشمیر سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد2.25کروڑسے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔انہوںنے کہاکہ سری نگرمیں منعقدہ جی20اجلاس کے بعدغیرملکی سیاحوں کی آمدمیں 59فیصداضافہ ہو اہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ میں اُمیدکرتاہوںکہ یہ ٹورنامنٹ اچھی یادوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگا،اورتمام کھلاڑی اسپورٹس مین جذبے کیساتھ کھیلیں گے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال ایک کروڑ88لاکھ سیاح جموں وکشمیر سیروتفریح کیلئے آئے اورامسال31 اگست تک ایک کروڑ52لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں اور رواں سال کے اختتام تک جموں وکشمیر سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد2.25کروڑسے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔انہوںنے کہاکہ سری نگرمیں منعقدہ جی20اجلاس کے بعدغیرملکی سیاحوں کی آمدمیں 59فیصداضافہ ہو اہے ۔موصوف لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ سیاحوں کی تعدادمیں غیر معمولی اضافے سے یہ پیغام جاتاہے کہ یہاں چیزیں کافی بدل گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر کئی معاملوںمیں کسی بھی ریاست سے بہترہے ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیربرسہا برس تک علم وادب کاگہوارہ رہاہے ،زمین پر جنت کانمونہ رہاہے اورروحانی بزرگوں کی آماجگاہ رہاہے لیکن کئی دہائیوں تک جموں وکشمیرکوعلیحدگی پسندانہ دہشت گردی اور اقربا پروری سے نقصان اُٹھانا پڑاہے ۔انہوںنے تاہم ساتھ ہی کہاکہ لیکن اب وہ زمانہ گزرگیاہے اوراب لوگوں کی زندگیوں میں اُمیدکی نئی کرنیں جاگی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں