0

لیفٹنٹ گورنرنے کیا بخشی اسٹیڈیم میں برن ہال اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوں کا افتتاح

کھیلوں کو اسکولی نصاب کا لازمی حصہ بناناہوگا
کھیل نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہنروتجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے:منوج سنہا
نوجوانوں کی مجموعی بہبود اور ہمہ جہت ترقی کےلئے مضبوط کھیلوں اور فٹنس کلچر کو تشکیل دینا ہوگا
سری نگر:۶۱، ستمبر: جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو یہاں بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں منعقدہ ایک رنگارنگ تقریب کے دوران برن ہال اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوںکا افتتاح کیا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے اسکول کے طلباءطالبات کے شاندار مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔جبکہ وہ رنگ بہ رنگے لباس زیب تن کئے ہوئے چھوٹے بچوں کے تفریحی پروگرام سے بھی کافی محظوظ ہوئے ۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ کھیل نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ مہارت، تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے اور ساتھ ہی کھیل طلباءوطالبات کے لئے اپنے شوق کی پیروی کرنے کے لیے صحیح راستہ ہموار کرتا ہے۔انہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مجموعی فلاح و بہبود اور ہمہ گیر ترقی کے لیے ان میں کھیلوں اور بیرونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں ایک مضبوط کھیل اور فٹنس کلچر بنانا ہوگا ۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ کھیلوں کو اسکول کے نصاب کا لازمی حصہ بنانا ہوگا تاکہ سماجی مہارتوں، ٹیم ورک کو شامل کیا جاسکے اور بہت چھوٹی عمر میں ہی کھیلوں کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کےلئے کردار سازی اور میکانزم کی مضبوط بنیاد رکھی جائے۔قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے اسکول کے طلباءکے شاندار مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ برن ہال سکول کے پرنسپل سٹالن راجہ نے رپورٹ پیش کی اور سکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔موسٹ ریورنڈ ایون البرٹ پریرا، بشپ جموں سری نگر ڈائیسیز، سرمد حفیظ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، نزہت گل سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل، اساتذہ، سٹاف ممبران، طلباءوطالبات اور ان کے والدین موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں