0

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پنشنرز سمیلن کا افتتاح کیا

سرینگر۔ 25؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج سری نگر میں پنشنرز سمیلن کا افتتاح کیا اور پنشن سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کی۔اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے تمام بزرگ شہریوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احسان ہمیشہ انمول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ وہ ایک خوش اور صحت مند زندگی گزاریں گے۔”یہ ہماری قدیم روایت، تہذیبی فرض اور ‘سنسکار’ ہے کہ ہم بوڑھوں کی دیکھ بھال کریں، انہیں سماجی تحفظ فراہم کریں اور کمزور طبقوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ یہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ وہ یونیورسل کوریج فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ استفادہ کنندگان کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔
آلوک کمار نے شوپیاں میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی
شوپیاں۔ 25؍اکتوبر۔ ایم این این۔ پرنسپل سکریٹری تعلیم آلوک کمار نے آج یہاں ضلع کے لوگوں کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بڑے عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔دن بھر جاری رہنے والے کیمپ کے دوران سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل کو دورہ کرنے والے افسر کے سامنے پیش کیا اور اس کے جلد از جلد ازالے کی خواہش کی۔ڈی ڈی سی کونسل، ایم سی کونسلرز، پھلوں کے کاشتکاروں، تاجروں، قبائلی رہنمائوں اور کارکنوں، سول سوسائٹی کے اراکین، ایس ایچ جی کے اراکین اور دیگر گروپس کے علاوہ پی آر آئی کے اراکین کے وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل اور مطالبات کو پیش کیا۔ان وفود نے مختلف مسائل اٹھائے جن میں باغبانی، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں فصل کی کٹائی سے قبل اور بعد ازاں انتظامی حکمت عملیوں کو بہتر بنانا، ژالہ باری سے فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ فراہم کرنا، فصلوں کی بیمہ کو یقینی بنانا، مقامات کی سیاحت کو فروغ دینا، شوپیاں شہر کے ارد گرد سرکلر روڈ کی تعمیر اور فروٹ منڈی شوپیاں کے آس پاس سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں