0

مائسمہ میں آتشزدگی کی واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچ

ا

سری نگر، 25ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے مائسمہ علاقے میں پیر کی شام آتشزدگی کی بھیانک واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مائسمہ سری نگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل مزید دو کو لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مائسمہ میں شام دیر گئے دکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔

انہوں نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں