0

ماضی میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ بیک ڈورو تقرریاں ہوئیں سابقہ حکومتوں نے غیر مستحق افراد کو نوکریاں فراہم کی ہیں :چیف سیکریٹری

سرینگر 5 اکتوبر;یو پی آئی ;223223;جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعرات کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں سابقہ حکومتوں کے ذریعے بیک ڈور چینلز کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زیادہ ملازمتیں غیر مستحق افراد کو دی گئیں ۔ چیف سیکریٹری نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے کہ جموں وکشمیر میں ڈھائی لاکھ سے زائد غیر مستحق امیدواروں کو غیر قانونی اور بیک ڈور ذراءع سے سرکاری ملازمتیں دی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں ا;8; موجودہ انتظامیہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باوقار ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور غیر قانونی اور بیک ڈور تقرریوں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ مہتا نے کہاکہ بیک ڈور ذراءع سے کوئی نوکری فراہم نہیں کی جائے گی ماضی میں جن غریب بچوں کو نوکریوں سے محروم رکھا گیا تھا نہیں اب جائز حقوق اور نوکریاں دی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کچھ عناصر حکومت کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اس نے بھرتی کا عمل روک دیا ہے لیکن میں حقائق کو سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ پچھلے تین سالوں میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں دی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ دن گئے جب اقربا پروری اور کرپشن پر سرکاری نوکریاں دی جاتی تھیں اور غریبوں کے حقوق چھیننے جاتے تھے ۔ مہتا نے کہاکہ جو لوگ سرکاری ملازمتوں کے مستحق ہیں انہیں مناسب حقوق دئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں