0

مراز ادبی سنگم نے بزم ادب برنگ کوکر ناگ کے اشتراک سے محفل مشاعرہ منقدکیا

مراز ادبی سنگم نے بزم ادب برنگ کوکر ناگ کے اشتراک سے بجٹ اکامڈیشن ہال کوکرناگ میں ایک شاندار محفل مشاعرہ منقدکیا۔ مشاعرہ کی صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے کی اور ایوان صدارت میں انکے ساتھ رشید رصدیقی اور یوسف حہانگیر بھی شامل تھے۔ مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے متعدد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جن میں ناصر منور ،رشید صدیقی ،مشروع نصیب آبادی ،جعفر کاشمیری ،منتظر گلزار احمد ،منتظر یاسر, بلال احمد شاخساز، ساگر سلام، معراج الدین ( ایسسُ تیلونی ), ،ریاض انزنو , میسر ناشاد,مدثر رِدا, یوسف جہانگیر, محمد شفیع ایاز,مظفر دلبر شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض میسر ناشاد نے انجام دئے۔ میڈیا سے وابسطہ یحییٰ توصیف اور فردوس ساحل بھی ہراگرام میں شامل تھے۔ مشا عرے کے اختتام پر مراز ادبی سنگم کے صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے اہنے صدارتی خطبے میں تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ وہ بزم ادب برنگ کے شکر گزار ہیں جنکی شراکت سے یہ محفل مشاعرہ کا منعقد ہوسکا۔ انہوں کہا کہ مراز ادبی سنگم اپنی ذیلی تنظیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گی۔ مزید انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا مرازادبی سنگم کشمیری زبان کی ترقی اور ترویج کیلئے ہمیشہ کوشان رہیگی اور کہا کہ آنے والے ایام میں علاقہ مراز کے مختلف علاقوں میں ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں