0

مرکزی حکومت کا بڑا قدم…

مرکزی سرکار جموں و کشمیر کو براہ راست ریل سروس سے جوڑنے اور یہاں کے لوگوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ جہاں جموں سے بارہمولہ تک براہ راست ریل سروس چند ماہ کے اندر ہی شروع ہونے والی ہے وہیں محکمہ ریلوے نے بارہمولہ سے آگے اوڑی تک ریل نیٹ ورک کو وسعت دینے کا بھی کام شروع کیا ہے۔ اسی برس کے اوائیل میں مرکزی سرکار نے سرحدی علاقہ اوڑی کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا اعلان کیا تھا اور تب سے اس نیٹ ورک کے قیام کے لئے ضروری معاملات کو طے کرنے کا کام شروع ہو ا ہے۔

بارہمولہ سے اوڑی تک ریل پٹری بچھانے کے لئے سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے کیونکہ محکمے نے ڈرون کے زریع کچھ ماہ پہلے یہ کام شروع کیا تھا اور اب یہ سروے مکمل ہوچکا ہے۔ زرایع کا کہنا ہے کہ بہت جلد سروے رپورٹ محکمہ ریلوے کو بیج دی جائے گی تاکہ تاکہ مرکزی سرکار اس ریل پروجیکٹ کے لئے درکار رقومات کو واگزار کرکے کام کے جلد شروع ہونے کے لئے اقدامات کرے۔ بارہمولہ سے اوڑی تک بچھائے جانے والی اس پچاس کلو میٹر پٹری کے لئے پورے علاقے کا ڈرون سروے کرکے پٹری بچھانے کے علاقے کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ جلد سے جلد اوڑی جیسے حساس سرحدی علاقے کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جاسکے۔

موجودہ وقت میں جموں بارہمولہ ریلوے لائین کے کٹرا بانہال سیکشن پر کام شدو مد سے جاری ہے اور زرایع کے مطابق اس سیکشن پر ابھی تک پچانوے فی صد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس سیکٹر کا تمام کام دسمبر کے آخر تک مکمل ہوگا جسکی بدولت جموں سے براہ راست ریل گاڑی بارہمولہ کے لئے روانہ ہوگی-

حالانکہ جموں بارہمولہ سیکشن کا بانہال بارہمولہ اور جموں کٹرا سیکشن پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اور ان سیکشنوں پر کئ برس سے ریسل خدمات چل رہی ہیں تاہم کٹرا اور بانہال سیکشن کے مکمل ہونے کے بعد ہی جموں سے بارہمولہ تک براہ راست ریل سروس شروع کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں