0

مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری

سری نگر، 24 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو بحال کرنے کی جتنی ذمہ داری عمر عبداللہ سرکار کو ہے اس سے زیادہ ذمہ داری مرکزی سرکار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عوامی دربار کی ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کی سیاحت کی بحالی کے لئے نیشنل کانفرنس کو نہیں بلکہ سرکار کو فیصلہ کرنا ہے اور سیاحت کی بحالی کی جتنی ذمہ داری عمر عبداللہ سرکار کو ہے اس سے زیادہ ذمہ داری مرکزی سرکار کی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں کس طرح سیاحت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔
راہل گاندھی کے پونچھ دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر چودھری نے کہا: ‘اچھی بات ہے کہ راہل جی پونچھ کا دورہ کر رہے ہیں ان کو وہاں جانا چاہئے تھا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں