0

منشیات سمگروں کے خلاف ایس آئی اے کی کارراوئی

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش کو ہماچل سے گرفتار کیاگیا

سرینگر;21اکتوبر;ایس این این;جموں کشمیر میں منشیات سملگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی اے کی جانب سے ایک اہم سمگلر کو ہماچل پریش سے گرفتار کرلیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایس آئی اے نے نارکو دہشت گردی کیس کے اہم ملزم کو ہماچل پردیش کے منڈی سے گرفتار کیا ہے ۔ اس ضمن میں ذراءع نے بتایا ک ایس آئی اے کی ٹیم جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں ملزموں کی تلاش میں مسلسل آپریشن کر رہی تھی ۔ ایس آئی اے نے پونچھ کے نارکو دہشت گردی کیس کے اہم ملزم کو ہماچل سے گرفتار کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی ایجنسی (;837365;) نے نارکو دہشت گردی کیس کے مرکزی ملزم کو ہماچل پردیش کے منڈی سے گرفتار کیا ہے ۔ ایس آئی اے کی ٹیم جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں ملزموں کی تلاش میں مسلسل آپریشن کر رہی تھی ۔ ملزم کے گھر پر کئی بار چھاپے بھی مارے گئے لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکا ۔ اب ٹیم نے ملزم کو ہماچل سے پکڑا ہے ۔ ایس آئی اے ٹیم پونچھ میں سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ملزم کی شناخت محمد اقبال ولد سلیم دین ساکنہ کرماڑہ پونچھ کے طور پر ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں