0

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون 10گرفتار

ڈرگس کے کاروبار میں ملوث تین مگر مچھوں کو کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا

سرینگر;20اکتوبر;ایس این این ;منشیات کا کاروبار کرنے والے سمگلروں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ بدنا م زمانہ تین منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس کے تحت کوٹ بلوا ل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے جمعہ کو تین مطلوبہ بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنس اینڈ ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ تین انتہائی مطلوب بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں مصدق افضل مسعودی عرف وکی ساکنہ پامپور پلوامہ، محمد شفیع حجام ساکنہ وانیگام بالا اور غلام حسن آف ترکانجن بونیار کو باقاعدہ حراست کے حکم کے بعد ;80738424578688083; ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاسمگلنگ میں ملو ث افراد کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے منشیات کے اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان منشیات اسمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں ، جو بارہمولہ، اْڑی، پٹن بونیار اور ضلع بارہمولہ کے دیگر علاقوں میں مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ایف آئی آرز میں ان کی شمولیت کے باوجود، انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں