0

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز

بڈگام میں پولیس نے 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

سرینگر;19اکتوبر;ایس این این; سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بڈگام میں 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس پارٹی نے پٹرول پمپ بڈگام کے قریب گڈساتھو پر ناکے کی چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا جنہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکس پولیس پارٹی نے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک تھیلے میں چھپایا گیا 9;46;3 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا ۔ ان کی شناخت امر چند ولد مورتی رام ساکنہ ارنہلی روہن نواں شہر پنجاب اور روہت کمار ولد پرشولم لال ساکنہ محل گیلان شہید بگت سنگھ نگر پنجاب کے طور پر ہوئی ہے ۔ اسی طرح زبگل میں ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ بیرواہ کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی (ماروتی 800) کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر ;7475;01;72245;0343 تھا جس میں تین افراد سوار تھے جنہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے تعاقب کرکے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 10 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا ۔ ان کی شناخت طارق احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی اور تنویر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکناں رکھواچو اور بشیر احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ شولی پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں ۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں