0

منوج سنہا بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی وستاڈوم ٹرین کا افتتاح کریں گے

سری نگر، 19 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعرات کو یونین ٹریٹری کی بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی شیشے کی چھت والی وستا ڈوم ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
جموں و کشمیر میں رہلوے کی طرف سے پیش کی جانی والی اس سروس سے مسافروں کو 110 کلو میٹر کے سفر کے دوران دلکش و خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہوگا۔
یہ ٹرین اس 110 کلو میٹر طویل مسافت کو صرف 90 منٹوں میں طے کرے گی۔
اس مخصوص ائیر کنڈیشنڈ ٹرین میں شیشے کی بڑی کھڑکیاں، شیشے کی چھت، ایک مشاہداتی لائونج اور گھومنے والی سیٹیں ہیں۔
یہ ٹرین سری نگر، اونتی پورہ، اننت ناگ، قاضی گنڈ اور بانہال سمیت اہم مقامات پر رکے گی۔
اس ٹرین میں پریمیم کلاس مسافروں کے سفر کے لئے ایئر کنڈیشنڈ چیئر کار کوچ بھی شامل ہے مزید بر آں اس میں مسافروں کے لئے کھانے پینے کی سہولیت کے لئے سیٹوں کے ساتھ ٹرائے بھی منسلک ہیں۔
اس ٹرین میں بھی ہوائی جہاز کی طرح دوران سفر ہلکے کھانے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی ریلوے نے اعلیٰ حکام کی نگرانی میں اس ٹرین کا ٹرائل رن بڈگام سے بارہمولہ تک کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں