0

منوج سنہا نے جموں وکشمیر ٹریڈ شو 2024 کا افتتاح کیا

سری نگر، 21 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر ٹریڈ شو 2024 کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں وکشمیر میں مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے جموں وکشمیر ٹریڈ شو 2024 کا افتتاح کیا جس میں دستکاری، ہینڈ لوم، زراعت اور باغبانی کے متنوع شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کاریگروں،بُننے والوں، کاشتکاروں اور کارباریوں نے شرکت کی’۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں وکشمیر میں مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
منوج سنہا نے مزید کہا: ‘ہم پائیدار ترقی اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خطے کی بھر پور ثقافت، ورثے، زرعی عمدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پالسیاں بنا رہے ہیں اور ان پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ ایک ضلع، ایک پروڈکٹ اقتصادیئ مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں