0

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

جموں، 23 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو رام نوامی کے مقدس کے موقع پر تھلوال جموں میں ماتا بھدر کالی کے زیر تعمیر مندر میں حاضر ہو کر پوجا کی۔
انہوں نے کہا کہ ماتا بھدر کالی استھاپن ٹرسٹ (ایم بی اے ٹی) نے اس مندر کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا ہے جس کو شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں واقع قدیم ماتا بھدر کالی مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا جائے گا۔
قبل ازیں موصوف لیفٹیننٹ گورنے نے بھگوان رام کے جنم دن کے بطور منائے جانے والے تہوار ‘ رام نوامی’ کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘مہا نوامی کے موقع پر جموں کے تھلوال میں دیوی بھدر کالی کے زیر تعمیر مندر میں پوجا کرکے میں اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ماتا بھدر کالی استھاپن ٹرسٹ (ایم بی اے ٹی) نے اس مندر کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا ہے جس کو شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں واقع قدیم ماتا بھدر کالی مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا جائے گا۔
منوج سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘ٹرسٹ کشمیری پنڈت کمیونٹی، فوج، پولیس اور سی اے پی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سماجی و ثقافتی مرکز اور شہید اسٹال سمیت یاتریوں کے لئے تمام ضروری سہولیات بہم پہنچا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ جاری کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں