0

منوج سنہا کا دسہرے کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر، 24 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دسہرے کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار سب لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا آغاز کرے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘وجے دشمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں دعا کی کہ یہ تہوار سب لوگوں کی خوشی و خوشحالی اور فلاح و بہبودی کا آغاز کرے۔
بتادیں کہ آج ملک بھر میں وجے دشمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار راون پر بھگوان رام کی فتح کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے جو بدی پر نیکی کی فتح کی ایک علامت ہے۔
وجے دشمی کو دسہرا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ہندو دھرم کا ایک بڑا تہوار ہے جس کو ہر سال نوراتری کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں