0

منوج سنہا کا کٹھوعہ انکاؤنٹر کے دوران جاں بحق پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

جموں،28 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ انکائونٹر کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ کٹھوعہ کے گھٹی جوتھانہ جنگلاتی علاقے میں گذشتہ روز انکائونٹر کے دوران 3 ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔منوج سنہا نے جمعہ کے روز ان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں جموں و کشمیر پولیس کے بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں’۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘ کٹھوعہ میں جاری انکاؤنٹر میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں