0

موسمی صورتحال میں آئی پھر تبدیلی ، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانوں میں بارشیں

سرینگر ;14اکتوبر ; ایس این این ;محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری ہوئی ہے موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 18اکتوبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔ جمعہ اور سنیچر وار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو سنیچروار کی صبح تک جاری رہا جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں درمیانی رات سے ہی بارشیں شروع اور اعلیٰ الصبح تک بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجیلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ۔ سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری اور سادھنا ٹاپ پر بھی تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے ۔ دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 18اکتوبر کی صبح ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ ادھر موسم کی خرابی کے پیش نظرگریز بانڈی پور ، سمتھن کشتواڑ اور مرگن ٹاپ کی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں