0

موسم سرما کے دوران سال گذشتہ سے بھی زیادہ بہتر انتظامات ہوں گے:صوبائی کمشنر کمشیر

سری نگر، 21 اکتوبر (یو این آئی) صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آنے والے موسم سرما کو اچھے طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بجلی کی سپلائی میں بھی بہتری لائی جائے گی۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘امسال موسم سرما کے دوران گذشتہ سال سے بھی زیادہ بہتر انتظامات کئے جائیں گے اس سے متعلق سبھی امور کو انجام دیا جا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کو ٹھیک کیا گیا ہے، برف ہٹانے کے لئے بھی ضروری اقدام کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ہسپتال ہمیشہ اولین ترجیح رہتے ہیں ان میں بھی ادویات و دیگر انتظامات کو مکمل کیا جا رہا ہے۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ دور دراز علاقوں جیسے گریز، ٹنگڈار میں موسم سرما کے لئے راشن پہنچا دیا گیا ہے جبکہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں یہ عمل جا رہی ہے جو 15 نومبر تک مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ پاور گرڈ سے اس سال بجلی سپلائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سرما کا اچھے طریقے سے سواگت کیا جائے گا۔
سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کے بارے میں پوچھے جانے پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے بجلی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے پیش نظر شیڈول جاری کیا گیا ہے اور یہ واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جن علاقوں میں سمارٹ میٹر نصب ہیں ان میں کم سے کم کٹوتی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں