0

موسم سرما کے پیش نظر ملی ٹینٹ دراندازی کے منتظر :آئی جی بی ایس ایف

سری نگر،30نومبر: آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ ملی ٹینٹوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کمیونکیشن کم کر دیا ہے جو ان کو تلاش کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار آئی جی نے ہمہامہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
سرگرم ملی ٹینٹوں کے درمیان مواصلات کم ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ ملی ٹینٹوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابط کم کردیا ہے جو سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے اب نیا چیلنج بن گیا ہے تاہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔
موسم سرما کے دوران ایل او سی پر دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ ایل او سی پر سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے۔
ایل او سی کے اس پر لانچنگ پیڈوں کو فعال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں بی ایس ایف آفیسر نے کہاکہ لانچنگ پیڈوں پر ایسے لوگ موجود ہیں جو جموں وکشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف نے ایل او سی پر چوکسی اس قدر بڑھائی ہے کہ اب کوئی ملی ٹینٹ اس طرف نہیں آسکتا ۔
ایک اورسوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان کی سیاسی صورت حال کا یہاں کوئی اثر پڑے گا، بی ایس ایف کے سینئر آفیسر نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اس طرح کی کوئی تبدیلی آتی ہے تو یہاں ضروراس کا اثر ہوتا ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں