0

موسم میں آج سے ہوگی بہتری، 13اکتوبر تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا

برفباری اور بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ،گلمرگ میں سرد ترین رات درج

14سے 17اکتوبر کے درمیان بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی ;223; محکمہ موسمیات

سرینگر;10اکتوبر;223;ایس این این;محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ درج ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13اکتوبر تک موسم مجموعی طو رپر خشک جبکہ 14سے 17اکتوبر تک بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ہوئی ۔ بارشوں اور برفباری کے بعد محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 11اکتوبر سے موسم بہتر ہوگا اور 13اکتوبر تک موسم مجموعی طو رپر خشک رہے گا جبکہ اگلے کچھ دنوں تک کسی بھی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے پارہ نیچے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ میں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام سے موسم میں بتدریج بہتری ہوگی جس کے بعد 14اکتوبر سے ایک مرتبہ پھر موسم میں تبدیلی آئی جس دوران بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دو تین دن کسانوں نے اپنی فصل کاٹ لی ہے انہیں چاہیے کہ وہ اسے محفوظ طریقے سے ذخیرہ کر لیں اور انہیں گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ اگلے تین دنوں تک کسی بڑی بارش یا برفباری کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں