0

موسم پھر بدل گیا ، میدانی علاقوں میں جم کر بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری

وادی سردی کی لپیٹ میں ،آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

18اکتوبر سے موسم بہتر ہوگا ، رواں ماہ کے آخر تک میدانی علاقوں میں برفباری کا امکان نہیں ; محکمہ موسمیات

سرینگر; 16اکتوبر;ایس این این;وادی کشمیر میں موسم سرما کی آمد سے قبل محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، گزیر علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم سازگار رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی اعلیٰ الصبح موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو کافی دیر تک جاری رہا ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب ہی اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 18کتوبر کی صبح ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ ٹنل کے آر پار میدانی علاقوں میں جم کر بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہاں موسم کی سب سے سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں برفباری او ر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں