0

میلہ کھیر بھوانی میں30ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کی شرکت

سب نے ملکر بنایا ممکنہ انتظامات کو یقینی ،1000 یاتریوں کیلئے یاتری نواس جلد تعمیر ہوگا
گاندربل:۴۱، جون: جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس سال میلہ کھیر بھوانی میں30ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔انہوںنے اعلان کیاکہ 1000 یاتریوں کی رہائش کے لئے گاندربل ضلع میںیاتری نواس اگلے8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اس دوران چیف سکریٹری اتل دلو نے بھی مزار پر حاضری دی اور ماتا کھیر بھوانی کا آشیرواد لیا۔جے کے این ایس کے مطابق گاندربل کے تلمولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں پوجا کرنے کے بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس سال میلہ کھیر بھوانی میں 30ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ، ریلیف ٹرسٹ اور علاقے کے مقامی لوگوں نے مندر میں عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے بہترین ممکنہ انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عقیدت مندوں کو جموں سے تقریباً 200 بسوں میں یہاں لایاگیاجبکہ کچھ لوگ دہلی سے بھی آئے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ گاندربل میں ایک ’یاتری نواس‘ بنایا جا رہا ہے جس میں1000 یاتریوں کی رہائش ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے سال، جب میں یہاں آیا تھا، یاتریوں نے یاتری نواس کی درخواست کی تھی،اور میں نے متعلقہ عہدیداروں سے بات کی اور یاتری نواس تعمیر کیا جائے گا جس میں 1000 یاتریوں کی گنجائش ہوگی۔منوج سنہا نے مزیدکہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ اگلے 8مہینوں میں یاتری نواس تیار ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں