0

مینڈھر میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی

جموں،29اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے مینڈھر میں اتوار کی صبح ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح مینڈھر کے چھونگہ علاقے میں ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جن کی شناخت محمد ثاقب ولد محمد شکیراور ابرار احمد ولد محمد یونس ساکنان چترال کے بطور ہوئی شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ایک کو تشویشناک حالت میں جی ایم سی راجوری ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں