0

مینڈھر پونچھ میںشوہرکے ہاتھوں شریک حیات کی دلدوزموت

ملزم گرفتار،آلہ واردات برآمد،کیس درج،مزید تحقیقات شروع:پولیس
سری نگر:۱۲،ستمبر:جے کے این ایس : حکام نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک سنسنی خیز واقعے میں شوہرنے شریک حیات کومبینہ طور پر ہتھوڑے کی وار سے موت کی نیندسلادیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک55سالہ خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر ہتھوڑے سے مار ڈالا۔ذرائع نے بتایا کہ 55سالہ غضنفر بی زوجہ محمد خلیل ساکن آری مینڈھرجمعرات کو اپنے گھر میں خون میں لت پت ملی۔انہوں نے کہاکہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے سر پر ہتھوڑا مارا ہے۔انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اورخاتون کی لاش کو قریبی اسپتال لے گئی۔دریں اثناءپولیس نے ملزم کو اسلحہ یعنی آلہ واردات سمیت گرفتار کر لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کے لئے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں