0

میڈیا کے ساتھ بات کرنے یا کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کریں: ڈی پی اے پی کی اپنے لیڈروں اور کارکنوں کو ہدایت

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے اپنے لیڈروں اور ورکروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا کے ساتھ بات کرنے یا کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ ڈی پی اے پی نے چند روز قبل پارٹی کی تمام اکائیوں بشمول ریاستی، عارضی، ضلعی اور بلاک کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ ترجمانوں کے پینل کو تحلیل کر دیا ہے۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ چونکہ ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ریاست، صوبائی، زونل، ضلع، بلاک اور دیگر تمام کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘لہذا کسی بھی لیڈر یا کارکن کو موصوف چیئرمین کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کرنے یا کوئی بیان جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں