0

میں اپنے بہادر دل کی مثالی ہمت اور قربانی کے سامنے جھکتا ہوں:منوج سنہا

گڈول انکاﺅنٹرمیں جاں بحق سپاہی کو لیفٹنٹ گورنر کا خراج،پھولوں کی چادر چڑھائی
سری نگر:۹۱، ستمبر: جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے سپاہی پردیپ سنگھ کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایل جی کے آفیشلXپرلیفٹنٹ گورنر سے منصوب ایک پوسٹ میں لکھاہے کہ میں اپنے بہادر دل کی مثالی ہمت اور قربانی کے سامنے جھکتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شکر گزار قوم ان کی شہادت کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مزیدکہاکہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔جاں بحق ہوئے سپاہی پردیپ سنگھ کی جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی شہر روانہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں