0

ناردرن کمانڈر نے دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا

جموں،28اکتوبر(یو این آئی)فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے فارورڈ علاقے میں ایک دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمال کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کو ہیلی کاپٹروں کی شبانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اوپندرا دیویدی نے عملے کو اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر شمالی کمان کے کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا ۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں