مدھوبنی، 30 نومبر : مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج بہار کے مدھوبنی میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام میں حصہ لیا، جہاں 50294 مستفیدین کو 1121 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے۔
محترمہ سیتا رمن نے ہفتہ کو یہاں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری کی موجودگی میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی۔ اس مدت کے دوران 50294 مستفیدین کو 1121 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر مسٹر چودھری نے کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے لیے مدھوبنی آنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔ خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کی نگرانی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں کی جا رہی کوششوں کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم جے وائی) کارڈ بھی کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کچھ بزرگ شہریوں کو فراہم کیے گئے۔ اس دوران مرکزی وزیر خزانہ نے ممتاز شہریوں میں میتھلی اور سنسکرت میں آئین کی پانچ پانچ کاپیاں بھی تقسیم کیں۔
نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی) نے 155.84 کروڑ روپے کی منظوری کا اعلان کیا اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) نے مختلف دیہی سڑکوں کے پروجیکٹوں کے لیے 75.52 لاکھ روپے سے زیادہ کی منظوری کا اعلان کیا۔ بعد ازاں محترہ سیتا رمن نے دیگر معززین کے ساتھ تقریباً 25 اسٹالز کا بھی دورہ کیا جس میں بینکوں اور نابارڈ کی مالی اعانت سے مختلف مقامی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی گئی تھی۔
یواین آئی۔
0