0

نقلی ای ڈی آفیسروں کی کاررستانی

سرینگر;15اکتوبر ;ایس این این;ای ڈی کے اہلکار بن کر ٹھگوں کی ایک ٹولی نے .3;20کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں ۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق دہلی کے بابا ہری داس نگر علاقے میں 3;46;20 کروڑ روپے کی لوٹ کی واردات ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں نے خود وک ای ڈی افسر ظاہر کر کے لوٹ کو انجام دیا ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں مجرمانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھوگل کے جیولری شو روم میں لوٹ کے بعد اب راجدھانی میں ایک اور بڑی لوٹ کی واردات انجام دی گئی ہے ۔ اب بابا ہری داس نگر علاقہ میں 3;46;20 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں نے خود وک ای ڈی افسر ظاہر کر کے لوٹ کو انجام دیا ۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ رات کو گھر سے کھانے کے لیے کچھ لینے گیا تھا ۔ اسی دوران ایک کار میں پانچ چھ لوگ ان کے گھر آئے ۔ انہوں نے اپنا تعارف ای ڈی افسر کے طور پر دیا ۔ بدمعاش متاثرہ کے دو گھنٹے تک متراون اور سورکھ پور علاقے میں گھماتے رہے ۔ اس دوران بدمعاشوں کے ساتھی اس کے گھر سے پیسے لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے ۔ پولیس نے سونی پت کے رہنے والے ایک ملزم وکی کو گرفتار کیا ہے ۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں