0

نو یاترا کے پیش نظر کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے اردگر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جموں،8اکتوبر:جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نو یاترا کے پیش نظر 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شری ماتا ویشنو شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔
ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں، جن میں بچے بھی شامل تھے، کو نو یاترا کی آمد سے قبل پہاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے دوران ’جے ماتا دی‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا کہ ’میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے نو یاترا کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔
پونم شرما نامی ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ماتا رانی کی تمام لوگوں پر مہربان ہوجائے اور ہر ایک فرد خوش رہے اور سال نو ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے‘۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ میں ہر سال یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آتی ہوں اور یہاں لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ نو یاترا کی آمد پر میں یہاں آکر اپنے آپ، گھر والوں اور باقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں‘۔
یو این آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں