0

نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب

سری نگر،یکم جولائی :جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح زیرو برج طلب کیا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری کے مطابق یہ غیر معمولی اجلاس 3اور4جولائی 2024بوقت 10بجے پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح زیرو برج سرینگر میں طلب کیا گیاہے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امورات، لوگوں کے مسائل اور آنے والے اسمبلی انتخابات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ سمیت ورکنگ کمیٹی کے تمام مدعو کئے گئے ممبران تشریف فرما ہوں گے۔ یہ اجلاس دو دن جاری رہے گا ۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں