0

وادی میں ” رن فار یونٹی” پروگراموں کا انعقاد

سرینگر 27 اکتوبر// مادر وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرنے اور راشٹریہ ایکتا دیوس دن کے طور پر پلوامہ،اننت ناگ، اونتی پورہ، بارہمولہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں ” رن فار یونٹی ” پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔
مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرنے اور راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کا دن) اور
پو لیس فلیگ ڈے ہفتہ 2023 منانے کے لیے بانڈی پورہ پولیس نے آج NHPC پازل پورہ سے ڈی پی ایل بانڈی پورہ تک 05 کلو میٹر میراتھن ”رن فار یونٹی” کا انعقاد کیا۔ میراتھن ”رن فار یونٹی” کو ڈی سی اور ایس ایس پی بانڈی پورہ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
میراتھن میں زبردست شرکت دیکھنے میں آئی اور ایس ایس پی بانڈی پورہ شری لکشے شرما-آئی پی ایس کی قیادت میں بانڈی پورہ پولیس کے سینئر افسران واہلکار اور سی اے پی ایف کے افسران و اہلکاروں نے دوڑ میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ تھانہ بانڈی پورہ اور تھانہ سمبل کی جانب سے یونٹی رن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سب ڈویژن سمبل اور بانڈی پورہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
ا س طرح سے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں مختلف پروگراموں کے سلسلے میں پولیس فلیگ ڈے ہفتہ مناتے ہوئے، سب ڈویژن ترال نے یونیٹی رن کا انعقاد کیا، جس میں سب ڈویژن ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف عمر کے 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ تقریب صبح 9:00بجے بس اسٹینڈ ترال سے شالدرمن کراسنگ ترال تک شروع ہوئی فلیگ آف تقریب کے دوران افسران نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رن فار یونٹی کا انعقاد پولیس شہداء کے اعزاز میں ان کی جرات، بہادری کو یاد رکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور انہوں نے قوم کے اتحاد اور سالمیت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں۔”
اختتامی تقریب کے دوران، پہلے تین فاتحین کو ٹرافیاں اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور تمام شرکاء میں شرکت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال، ایس ایچ او ترال کے علاوہ دیگر سول اور پولیس افسران موجود تھے۔
اس کے علاوہ سب ڈویژن اونتی پورہ میں حجاد پبلک اسکول میں ایک مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف طلباء نے حصہ لیا۔
مباحثے کا موضوع تھا ”قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار“۔ مذکورہ مقابلے میں پہلے تین فاتحین کو ٹرافی اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور تمام شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی ڈار، پرنسپل حجاد پبلک اسکول، ایس ایچ او اونتی پورہ کے علاوہ اسکول کے دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
اس طرح سے ہندواڑہ میں راشٹریہ ایکتا دیوس اور یوم پرچم ہفتہ -2023 منانے کے سلسلے میں ہندواڑہ پولیس نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ میں قومی سلامتی پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے دوران قومی سلامتی کے موضوع کے تمام زاویوں کو چھوتے ہوئے مختلف لیکچرز دیے گئے. خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ممکنہ خطرات، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور اس کے لیے حفاظتی تدابیر بھی تجویز کیں.قومی سلامتی میں عوام کے کردار کو ترجیح دی گئی۔
ڈی وائی ایس پی ڈار ہندواڑہ شری عبدالمجید-جے کے پی ایس، ڈی وائی ایس پی پی سی کرالگنڈ شری محمد سلیم-جے کے پی ایس، ڈی ڈی سی راجوار شری سلیمان میر، مفتی سید محمد اشرف اور دیگر افسران نے سیمینار میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں