0

وادی کشمیر میں سردی کی سخت لہر جاری موسم اگلے چند دن تک خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان

سرینگر/04نومبر/ وی اوآئی//وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری رہنے کے بیچ شہر سرینگر میں ہفتہ کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری درج کیا گیا ہے جس کے نتیجے سرینگر میں ایک بار پھر دن کی سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں فی الحال کوئی کمی نہیں ہوگی۔وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سخت سردی کا زور بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ سرینگر شہر میں ہفتہ کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صفر اشاریہ ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 16ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں آبی ذخائر منجمد نہیں ہوئے تھے تاہم سردی کی شدت بدستور جاری ہے۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 3.6ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 3.3منفی اور کوکر ناگ میں منفی 0.8ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران کپوارہ میں 0.8سیسلسیس، گلمرگ میں منفی 2.3ڈگری ریکارڈکرلیاگیا ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں سردی کی شدید میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ 31جنوری کو گزشتہ تیس برسوں میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 8.8ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس گزشتہ دو برسوں کے بنسبت اگرچہ برفباری کم ہوئی لیکن درجہ حرارت منفی رہنے کے نتیجے میں برف جم گیا جس کے نتیجے میں سردی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں