0

وادی کشمیر میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے صارفین پریشان

شہر و گاءوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر متعلقہ محکمہ خاموش

سرینگر ;223;05اکتوبر ;223; ایس این این;سرینگر سے لیکرمژھل ،ٹنگڈار،ٹیٹوال اورگریز جیسے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کولیکربحرانی صورتحال پائی جاتی ہے جبکہ میٹراورغیرمیٹریافتہ علاقوں ،بستیوں اورکالونیوں میں رہنے والے بجلی صارفین کیلئے برقی رءوکی سپلائی کوعملاً شجرممنوعہ بنادیاگیا ہے ۔ آبی ذخائرسے مالامال ریاست جموں وکشمیربالخصوص وادی میں بجلی سپلائی کی جوصورتحال پائی جاتی ہے وہ حیران کن ہے کیونکہ بجلی پروجیکٹوں اوربجلی پیدوارکے لحاظ سے یوٹی کے دریا;78728067;کیلئے سونے کے انڈے دینے والی مرغیوں سے کم نہیں ۔ تاہم اہلیان وادی کو دن رات بجلی کٹوتی کا غیر معمولی سامنا کرنا پڑرہا ہے اور دن رات بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق یوٹی جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی شہرسرینگر سے لیکر شوپیاں ، کولگام ، پہلگام ، کوکرناگ، اوڑی ، ٹیٹوال، کرنا ہ ، گریز بانڈی پورہکے علاوہ وسطی کشمیر کے بڈگام، گاندربل اور دیگر علاقوں میں کے علاوہ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں بغیر اعلان کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کاٹ دی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں