0

وادی کشمیر میں موسم سرما کی آمدتیاریاں شروع بازاروں میں گرم ملبوسات و کانگڑیوں کی خریداری

سرینگر;16 اکتوبر;وی او آئی;وادی کشمیر میں آجکل بازاروں میں لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کی خریداری کررہے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسمِ سرما شروع ہوا ہے اور سردیوں میں آے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ موسم سرما کی شروعات نومبر کے مہینے سے ہوتے ہیں جو مارچ کے مہینے تک جاری رہے گا اور ان پانچ مہینے میں وادی کشمیر میں کافی زیادہ سردی رہتی ہے اور درجہ حرارت بہت نیچے گر جاتا ہے ۔ سردیوں سے بچنے کیلئے لوگ آج سے ہی تیاریاں شروع کر رہے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں بھی لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف ہیں یہاں کے لوگ سیب کے درختوں کی شاخ تراشی کرکے شاخوں کو جمع کرتے ہیں جس کے بعد جلا کر ان سے کوئلہ حاصل کرتے ہیں ۔ کوئلے کو موسم سرما کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ سرما شروع ہوتے ہی کوئلہ گرمی دینے والی کشمیر کی روایتی آلہ کانگڑی میں بھر کر گرمی حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہاں کے لوگ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی غذائی اجناس اور اشیاء ضروریہ کا وافر اسٹاک اپنے گھروں میں موجود رکھتے ہیں اور سردیوں سے بچنے کے لئے روایتی کانگڑیوں میں استعمال ہونے والے کوئلے کی کئی بوریاں گھروں میں دستیاب رکھتے ہیں اسکے علاوَہ گرم ملبوسات کا بڑھ چڑھ کراستعمال کرتے ہیں ۔ ادھر وی او آئی کے نمائندے امان ملک کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں آج کل بازاروں میں لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کی خریداری کررہے ہیں ۔ سڑکوں پر جگہ جگہ چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑی لگائی ہیں جن پر گرم ملبوسات،کمبل اور کانگڑیاں سجای گئی ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد کی تیاریوں میں خریداری کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں