0

وادی کشمیر کے اسکولوں میں فی الحال سرمائی تعطیلات کا کوئی اعلان نہیں

اکڈیمی کیلنڈر کے دوران سیلبس اور درس وتدریس کو مکمل کیاجارہاہے /ناظم تعلیم
سرینگر/ 2نومبر/اے پی آئی اکڈیمی کیلنڈر کے دوران درس و تدریس کو مکمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ناظم تعلیم نے کہاکہ فی الحال سرمائی تعطیلات کا کوئی منصوبہ اور پروگرام نہیں ہے ہم درس وتدریس کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق ناساز گار موسم اور درجہ حرارت میں کمی آ نے کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیلات کااعلان کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال جواب دیتے ہوئے ناظم تعلیم نے تقریب کے حاشئے پرزررائع بالغ کے نمائندوں سے کہاکہ فی الحال سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں میں تعطیلات کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ درجہ حرارت مناسب ہے اسکولوں اور کالجوں میں معمول کے مطابق کام ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا ہم اکڈیمی کیلنڈر کے دوران سیلبس کومکمل کرنے او ردرس وتدریس کویقینی بنانے کی خاطرکام کررہے ہیں ایسے کوئی صورتحال نہیں کہ اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کااعلان کیاجائے تاکہ اس طرح کی صورتحال پیداہوگی تب محکمہ تعلیم صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ لے سکتاہے فی الحال وادی کشمیرمیں ایسے کوئی صورتحال نہیں ہے کہ تعطیلات کااعلان کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں