0

وادی کے نامور صحافی اور مدیر اعلی’ روزنامہ عقاب منظور انجم کے ماموں جان انتقال کر گئے

انتہائی دکھ کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ مشہور و معروف شخصیت وسابق انڈر سیکرٹری لیجسلیٹو اسمبلی جموں وکشمیر میر عبدالحد ساکنہ راجوری کدل سرینگر جو کہ معروف صحافی منظور انجم کے ماموں جان بھی تھے آج بعد دوپہر اس دنیائے بے ثبات سے بہشت بریں کی اور رخصت کر گیے انکے انتقال پر متعدد دینی ادبی سماجی سیاسی وصحافتی انجمنوں کے ساتھ ساتھ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوۓ اللہ تعالی’ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الماوی’ میں اعلی’ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کا حوصلہ بخشے ادھر قلمکار وصحافی شاہ امتیاز ، سمیر احمد اور مصنف وفلمکار فیاض دلبرنے سوگواران خصوصاً منظور انجم صاحب کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوۓ دعا کہ ہے کہ خا لق دو جہاں مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خانوادے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے لیےصبر جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں