0

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دور جموں وکشمیر بہت جلد مختلف علاقوں میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے :رویندر رینا

سرینگر 7 اکتوبر;یو پی آئی ;بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے ہفتے کے روز بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع جموں وکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں پر بڑی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ 24اکتوبر سے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی جانب سے جن جاگرن پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کے تحت ہر علاقے میں بی جے پی کی جانب سے عوامی ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے کام شروع کئے جبکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں بھی فراہم کی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزراء جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا تعمیر وترقی میں یقین رکھتی ہے ۔ ان کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لئے بہت کچھ کیا اور ہ میں پورا یقین ہے جب بھی الیکشن ہونگے بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں