0

وزیر اعظم نریندر مودی کا 21 جون کو دورہ کشمیر متوقع

سری نگر، 12 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 21 جون کو ‘عالمی یوگا دیوس’ کے موقع پر کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 21 جون کو کشمیر کا دورہ کریں گے اور اس روز سری نگر میں منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کو ضروری تیاریاں کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔
بتادیں کہ یہ نریندر مودی کا تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان ہونے کے بعد پہلا دورہ کشمیر ہوگا۔
قبل ازیں نریندر مودی نے 12 اپریل کو جموں و کشمیر کا دورہ کرکے اودھم پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں