0

وزیر اعظم ودیگروزراء کے دورہ کشمیر کے سلسلے میں نئی دہلی اور جموں وکشمیر میں سرگرمیاں تیز

دسمبر 2023اور جنوری 2024جموں و کشمیر میں الیکشن ہونے کے امکانات/ پالسی ساز
سرینگر/26/اکتوبر/اے پی آئی وزیر اعظم وزیرداخلہ وزیردفاع سڑک و ٹرانسپورٹ وزراء کے دورہ جموں و کشمیر کوآخری شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈران نئی دہلی میں خیمہ زن ہیں، جبکہ جموں و کشمیرمیں بھی پارٹی کی جانب سے پروگراموں کواآخری شکل دی جارہی ہے۔سر کار نے بھی سر گرمیاں شروع کردی ہے۔ تاکہ وزیراعظم کے دورہ کشمیر کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وادی کشمیر کوملک کے مختلف ریاستوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ریل رابطے کے زریعے جوڑنے کاچرچا پچھلے ایک سال سے جاری ہے۔تاہم باخبرزررائع کے مطابق نومبر کے وسطہ میں یا دسمبر کے اوائل میں ریل کے زریعے وادی کشمیرکو جوڑنے کاکام مکمل ہوگااو ر وزیراعظم بزات خود وادی کشمیرمیں اس ریل کو ہری جھنڈی دکھائے گے۔وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ الیکشن سے پہلے جموں و کشمیر کادورہ کررہے ہیں جس سے کافی اہمیت دی جارہی ہے او ران کے دورہ کے دوران جموں و کشمیرکے حوالے سے کئی اہم اعلانات بھی متواقع کئے جارہے ہیں۔ جہاں ریل کے زریعے جموں کشمیرکوجوڑنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی وہی تعمیروترقی کے معاملوں میں کئی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد او رکئی کاافتتاح بھی ہوگا تاہم وزیراعظم کے دورے کا مقصدجموں و کشمیرکے لوگوں میں اعتمادبحال کرنے کاہے اور اس ضمن میں سٹیٹ ہڈکوبی جے پی کی جانب سے اہمیت کاحامل سمجھاجارہاہے۔پالسی سازوں نے اس با ت کوخارج کردیاہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیرکوجوں کی توں حالت میں رکھنے پربزد ہے تاہم مرکزی سرکار نے کئی سینئر وزراء حالات اور موقعے کی تلاش میں ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کوبھی جموں و کشمیرمیں مضبوط مستحکم کیاجاسکے اورجموں وکشمیرکے لوگوں کوبھی کچھ سوغات دی جاسکے اور اس ضمن میں وزیراعظم وزیرداخلہ امیت شاہ وزیردفع راجناتھ سنگھ سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیرنتن گٹگری او وزیرخزانہ کے دوروں کوکافی اہمیت حاصل ہے اوریہ دورے نومبر سے دسمبر کے آخرتک ہونگے۔ وزیرداخلہ جموں سرینگر اننت ناگ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرینگے اورمرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیرکے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کاخلاصہ بھی پیش کرینگے۔وزیردفاع کے دورہ کے دوران جموں و کشمیر میں بھرتی عمل کویقینی بنانے کے لئے مہم کاآغاز بھی کیاجاسکتاہے اور نوجوانوں کوفوج میں بھرتی لے لئے راغب کیاجائیگا۔ اور زررائع کے مطابق جموں و کشمیرمیں خصوصی طوپریہ بھرتی عمل شروع کی جائے گی جس میں سینکڑوں نوجوان کوروز گا رفراہم کرنے کے لئے وزارت دفاع اقدامات اٹھائے گا۔وزیرخزانہ اپنے دورہ کے دوران جموں و کشمیرمیں مالی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے کئی طرح کے اعلانات کریگی اور 2024-25کے مالی بجٹ کے خدو خال بھی عوام کے سامنے لانے کی کوشش کریگی تاکہ جموں و کشمیرکے لوگوں میں اعتماد کی فضاء مزیدمضبوط ہوسکے۔وزیرٹرانسپورٹ رنگ روڈ اورکئی زیرتعمیرٹنلوں کے علاقوں کادورہ کریگے اور جموں و کشمیرمیں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لئے ایک بڑے پیکیج کااعلان بھی کرسکتے ہیں۔زررائع کے خبررساں ادارے کوبتایاکہ وزیرعظم سمیت پانچ وزراء کا جموں وکشمیر کشمیر دورہ غیر معامولی اہمیت کاحامل ہے کئی بڑے فیصلے بھی متوقع ہے اوراس بات کو یقینی بنایاجائیگا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو70منسوخ کرنے کے بعدترقی کی منزلوں پرگامزن کرنے کے لئے جووعدے کئے گئے تھے انہیں عملی جامہ پہنایاجائیگا سو رجموں وکشمیرمیں ایک نئے تعمیروترقی کے دور ہ کا آغاز بھی کیاجائیگا۔باخبر زررائع کے مطابق سرمایہ کاری کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلے میں کئی منصوبوں کوآخری شکل دی جارہی ہے تیار کیاگیاہے اور جب وزیراعظم وزیرداخلہ وزیر دفاع وزیرخزانہ جموں و کشمیرکادورہ کرینگے توبیرونی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اقدامات بھی اٹھائے جائینگے کئی ملٹپل کمپنیاں جموں وکشمیرمیں سرمایہ کاری کے لئے آگے آ رہی ہے اور انہیں جموں و کشمیرمیں کام کرنے کی مکمل طور پراجازت دی جائے تاہم ان ملٹپل کمپنیوں کوہدایت کی جائے گی کہ روزگار کے مواقعے جموں وکشمیرکے نوجوان کوہی فراہم کیاجائے۔پالسی سازوں کے مطابق آنے والے 2024کاسال جموں و کشمیرکے لوگوں کے لئے کئی معاملوں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور اس نئے سال کے دوران سٹیٹ ہڈبحال ہونے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے سرمایہ کار ی کو یقینی بنانے بنیادی سہولیات کی فراہمی عام انسان تک پہنچانے کی کارروائیاں عمل میں لانے کے لئے زمینی سطح پراقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں