0

وزیر داخلہ امیت شاہ کا 6 ستمبر کو دورہ جموں، پارٹی منشور جاری کریں گے

جموں، 4 ستمبر : وزیر داخلہ امیت شاہ 6 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ جموں و کشمیر کے لئے پارٹی کا منشور جاری کریں گے اور عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔
ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا: ‘وزیر داخلہ امیت شاہ 6 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ پارٹی کا منشور جاری کریں گے’۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ دورہ دو دنوں کا ہوسکتا ہے جس دوران وہ عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلیوں کے لئے مقامات طے کرنے کے لئے پارٹی کے لیڈران میٹنگیں منعقد کر رہے ہیں۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی دورہ متوقع ہے جس دوران وہ جموں خطے کے کسی پہاڑی ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں