32

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 12ستمبر کو جموں پر وارد ہونگے

تقریباً 74پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ نارتھ ٹیک سمپوزیم میں شرکت کریں گے
سرینگر /27اگست
پونچھ اور راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور دیگر کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کیلئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 12ستمبر کو دوروزہ دورے جموں پر وارد ہو رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر دفاع سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر فوج کے کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے جبکہ انہیں شمالی کمان اور 16 کور کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے 12 اور 13 ستمبر کو جموں کا دو روزہ دورے پر وارد ہو رہے ہیں جس کے دوران وہ تقریباً 74 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جبکہ اس کے علاوہ نارتھ ٹیک سمپوزیم میں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ توقع ہے کہ وزیر دفاع کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں اور وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع جہاں پاکستان اور عسکریت پسند تنظیمیں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں سیکورٹی کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔اگرچہ راج ناتھ سنگھ کے جموں کے دورے کی صحیح تاریخوں اور شیڈول پر کام کیا جا رہا ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ تاریخوں میں 12 اور 13 ستمبر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع 12 ستمبر کو سانبہ ضلع میں دیوک پل کا فزیکل طور پر افتتاح کریں گے۔پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں آرمی اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے سینئر افسران راجناتھ سنگھ کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔وزیر دفاع کی جانب سے جن منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں شمالی اور مغربی سرحدوں پر بنائے گئے فضائی پٹی، سرنگیں اور پل شامل ہیں۔ وہ دریائے دیوک پر تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل مکمل طور پر تعمیر شدہ پل کا بھی افتتاح کریں گے جو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کو سرزمین سے ملاتا ہے۔سانبہ ضلع میں دیوک پل کی تعمیر پراجیکٹ سمپارک کے تحت دو سال کے اندر مکمل کی گئی ہے۔وزیر دفاع کے 11 سے 13 ستمبر تک آئی آئی ٹی جموں میں وزارت دفاع کے زیر اہتمام نارتھ ٹیک سمپوزیم 2023 کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ وہ پروجیکٹوں کے افتتاح کے بعد 12 ستمبر کو سمپوزیم کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر آگے کے علاقوں کا دورہ کرنے اور صورتحال کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے فوج کے کمانڈروں اور اہلکاروں ساتھ بات چیت کی بھی توقع ہے۔ انہیں شمالی کمان اور 16 کور کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں