0

پولیس نے انت ناگ میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ممنوعہ اشیاء برآمد

سرینگر 05اکتوبر ; سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے سرگوفورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں ۔

پولیس اسٹیشن سرگوفورہ کی ایک پولیس پارٹی نے لیور کراسنگ میں قائم ایک ناکہ پر ایک الٹو گاڑی زیر نمبر ;7475;02;6786;-1042کو روک لیا جس میں دو افراد سوار تھے کو تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 15کلو گرام پوست کا بھوسا بر آمد ہوا ۔ ان کی شناخت مختار احمد بوکار ولد محمد رفیق ساکنہ جندرہ جموں اور عبدل سطارچچی ولد محمد یوسف ساکنہ کنفر رام بند کے طور پر ہے ۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا اور اس جرائم میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔

اسی مناسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے ۔

کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں ۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں