0

پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن میونسل کمیٹیوں میونسپل کونسلوں کے سلسلے میں لا ء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رہنماء خطوط

میئرڈپٹی میئرپریذیڈنٹ چیئرمین پروٹوکول اور مرعات کے حقدار نہیں ہونگے
سرینگر/ 2نومبر/اے پی آئی وادی کشمیر میں میونسپل کارپوریشن میونسپل کونسلوں میونسپل کمیٹیوں کی میعاد مکمل ہونے کے بعدمیعئر ڈپٹی میئر میونسپل کمیٹیوں میونسپل کونسلوں کے پریذیڈنٹوں کوکوئی پروٹوکول اور مرعات فراہم نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رہنماء خطوط جاری کردیئے گئے ہے۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وادی کشمیر میں میونسپل کارپوریشن سرینگر میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کی پانچ سالہ مدد ختم ہونے جارہی ہے۔لا ء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رہنماء خطوط جاری کئے گئے ہے جسکے مطابق میعاد مکمل ہونے کے بعد میئر ڈپٹی میئر میونسپل کمیٹیوں میونسپل کونسلوں کے چیئرمین پریذیڈنٹ کسی بھی مرعات کے حقدار نہیں ہونگے، جبکہ انہیں کوئی کسی بھی طرح کا میعادمکمل ہونے کے بعد پروٹوکول نہیں دیاجائیگا۔اورنہ کوئی سرکاری خدمات انجام دے پائے گے۔لاء ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میعاد پہلا اجلاس شروع ہونے گاااور اسی تاریخ کوختم بھی ہوگا۔بلدیاتی اربن ڈیولپمنٹ کی جانب سے جوتفصیلات فراہم کی گئی ان کے مطابق کپوارہ میونسپل کمیٹی کی میعاددو نومبر کو مکمل ہورہی ہے۔ لنگیٹ،بارہمولہ 18نومبر کو سوپور، کنزر، ریبن، اوڑی،وتر گام میونسپل کمیٹیوں او رکونسلوں کی میعاد نواورچار نومبرکومکمل ہوگی۔بانڈی پورہ حاجن سمبل میونسپل کمیٹیوں کی میعاد 18نومبر کوبڈگام چاڈورہ چرار شریف،وانی گام کی میعاد نونومبر کومکمل ہوگی۔اچھہ بل،عشمقام، پہلگام، بجبہاڑہ میونسپل کمیٹیوں کی مدت 18اکتوبر کومکمل ہوئی تھی۔ڈروں ککر ناگ وترام،شوپیاں میونسپل کمیٹیوں او رمیونسپل کونسلوں کی میعاد 31.29نومبر کومکمل ہوگئی ہے۔لاء ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن میونسپل کونسلوں او رکمیٹیوں کے میئر ڈپٹی میر یادیگر عہدے داروں کوپانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد کسی بھی طرح کاپروٹوکول نہیں دیاجائیگا اور نہ ہی کسی مرعات کے مسحق ہونگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں