0

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا: پولیس

سری نگر، 30 اکتوبر (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تمچی نائو پورہ علاقے میں پیر کے روز دہشت گردوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

مہلوک مزدور کی شناخت مکیش ساکن اتر پردیش کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پلوامہ کے تمچی نائو پورہ علاقے میں دہشت گردوں نے اتر پردیش کے مکیش نامی مزدور پر گولیاں چلائیں جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں