0

پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بر آمد

سرینگر 27 اکتوبر// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ پلوامہ کی نگرانی میں پولیس تھانہ پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے پولیس پوسٹ نیوا کے قریب ناکہ چیکنگ لگایا، چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص جس کی شناخت مدثر خورشید ولد خورشید احمد کھانڈے ساکنہ دورہ کے نام سے ہوئی جو پو لیس سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے روک لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس پاؤڈر کی ایک بڑی مقدار کا انکشاف ہوا۔
پلوامہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 290/2023 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پلوامہ پولیس منشیات کی لعنت سے نمٹنے اور کمیونٹی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں